نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری،وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر
سونیا گاندھی نے برطانیہ کے مانچیسٹر میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران
ہوئےدہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے سوگوار
لواحقین سے
اظہار تعزیت کیا ہے۔مسٹر انصاری نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہندوستان کے عوام برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاکرتے ہیں۔